Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، عمان اور یمن متاثر ہوں گے

طوفان ساحل سے 600 کلو میٹر دور ہے، کل پیر تک ساحلوں سے ٹکرائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہرین موسمیات نے کہاہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان سلطنت عمان اور یمن کے ساحلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق طوفان ساحل سے 600 کلو میٹر دور ہے اور توقع ہے کہ کل پیر سے اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوں گے۔
طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’منگل کے روز عمان اور یمن کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوں گے جہاں موسلادھار تیز بارش کے ساتھ طوفانی ہوا ہوگی‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ظفار، المہرہ اور حضرموت کے علاوہ جزیرہ سقطری متاثر ہوں گے‘۔
’بحیرہ کے طوفان سے سعودی عرب بھی جزوی طور پر متاثر ہوگا جہاں صحرائے ربع الخالی اور نجران کے بعض علاقوں میں شدید بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف سعودی ماہر موسمیات علی مشہور نے کہا ہے کہ ’سمندری طوفان کے مابعد اثرات جمعرات تک جازان میں بھی دیکھے جائیں گے‘۔
 
 

شیئر: