Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 40 پیسے رہی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
 پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 32  پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279.12 روپے ہو گئی ہے۔ 
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 40 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 99 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 96 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 3 پیسے، کویتی دینار کی 902 روپے 66 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 52 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 65 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 35 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78 روپے اور قیمت فروخت 78 روپے 8 پیسے رہی۔

شیئر: