Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے کویتی ہم منصب کی ملاقات

’دونوں وزرا نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے کویتی وزیر دفاع شیخ احمد فہد الاحمد الصباح نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات وزیر دفاع کے صدر دفتر ریاض میں ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور کویت کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہے اور ایک دوسرے کے ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ خطے کے حالیہ معاملات پر بھی غور کیا ہے۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد بن عیاف اور سعودی أفواج
 کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود تھے۔

شیئر: