نیٹ فلکس پر پاکستان میں ٹرینڈ کرنے والی فلمیں کون سی ہیں؟
نیٹ فلکس پر پاکستان میں ٹرینڈ کرنے والی فلمیں کون سی ہیں؟
اتوار 29 اکتوبر 2023 14:45
آئرائیون 2023 میں ریلیز ہونے والی تمل زبان کی فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں جنوبی انڈیا کی اداکارہ نائنتھارا شامل ہیں۔ (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)
نیٹ فلکس دنیا کا سب سے مقبول آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جہاں ہر روز کروڑوں افراد اپنی من پسند فلمیں اور ویب سیریز دیکھتے ہیں۔
نیٹ فلکس پر ہر روز کئی نئی فلمیں اور سیریز ریلیز ہوتی ہیں جنہیں فلم بین فورا ہی دیکھ لیتے ہیں اور پھر وہ ٹرینڈنگ میں آ جاتی ہیں تاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی پرانی فلم بھی اس پلیٹ فارم پر ٹرینڈ کر رہی ہوتی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ اتوار کو پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ کرنے والی فلمیں کون سی ہیں۔
ڈریم گرل 2
ڈریم گرل 2 رواں برس 24 اگست کو سنیما گھروں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ہے۔ یہ فلم 2019 میں ریلیز ہوئی ’ڈریم گرل‘ فلم کا سیکوئل ہے جس میں مرکزی کردار ایوشمان کُھرانا نبھا رہے ہیں۔
فلموں کے ڈیٹا کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ کے مطابق ڈریم گرل 2 کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو خاتون ڈانسر کا روپ دھار کر ایک کروڑ پتی کے بیٹے کو اپنے جال میں پھنسا کر اپنے گھر کے قرضوں سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ایوشمان کُھرانا کے علاوہ اننیا پانڈے، پاریش راوَل اور وجے راز شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری راج شان دِلیا نے کی ہے۔
ڈریم گرل 2 پاکستان میں اتوار کے روز نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہے۔
چندرامُکھی 2
چندرامُکھی 2 رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز ہونے والی جنوبی انڈیا کی تمل فلم ہے جو کے پاکستان میں نیٹ فلکس پر اتوار کے روز ٹرینڈنگ میں ہے۔
چندرامُکھی 2 سنہ 2005 میں ریلیز ہونے والی سپرسٹار رجنی کانت کی فلم ’چندرامُکھی‘ کا سیکوئل ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں کنگنا رناوت، ماہیما نمبیار، راگھووا لارنس اور لکشمی مینن شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری پی واسُو نے کی ہے۔
چندرامُکھی کی کہانی ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جو ذہنی مرض کا شکار ہوتی ہے اور پھر ایک ماہر نفسیات اُس کا علاج کرتا ہے جس کی جان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔
آئرائیون 2023 میں ریلیز ہونے والی تمل زبان کی فلم ہے جس کی کہانی ایک ایسے سیریل کِلر کے گرد گھومتی ہے جسے ارجن اور اینڈریو نامی پولیس اہلکار گرفتار کر لیتے ہیں لیکن وہ اُن کی تحویل سے بھاگ جاتا ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں جنوبی انڈیا کی سپرسٹار اداکارہ نائنتھارا، جائم روی، راہُل بوس اور ونود کشن شامل ہیں۔
آئرایئون کی ہدایتکاری آئی احمد نے کی ہے۔
دی بلیک فون
دی بلیک فون 2019 میں ریلیز ہونے والی ہالی وُڈ فلم ہے جو کے امریکی لکھاری جو ہِل کی شارٹ سٹوری ’دی بلیک فون‘ پر مبنی ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک 13 برس کے بچے کے گرد گھومتی ہے جو بچوں کے سیریل کِلر کے ہاتھوں مغوی ہوتا ہے اور پھر اُسے پراسرار طور پر کافی عرصے سے بند پڑے ہوئے اور بغیر کنکشن کے ٹیلی فون سیٹ پر کالز آنا شروع ہوتی ہیں۔
اس فلم کی کاسٹ میں ایتھن ہاک، میسن ٹیمز، میڈیلین مکگرا، مِگوئل کازاریز مورا اور بریڈی ہیپنیر شامل ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری سکاٹ ڈیرک سن نے کی ہے۔