Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹ فلکس پر پاکستان میں کونسی فلمیں اور سیریز ٹرینڈ کر رہی ہیں؟

نیٹ فلکس دنیا کے مشہور ترین آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
دنیا کے مختلف خطوں میں نیٹ فلکس پر ہر روز مختلف فلمیں اور ویب سیریز ٹرینڈ کرتی ہیں۔
آئیے جانتے ہیں کہ اتوار کے روز پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹرینڈ ہونے والی فلمیں اور سیریز کون سی ہیں۔

فرینڈز:

سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والے شہرہ آفاق کامیڈی سٹ کام ڈرامہ فرینڈز کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔
اپنی ریلیز کے 28 سال بعد بھی اس ٹی وی شو نے دنیا بھر کے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔
فرینڈز کی کہانی ایسے چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔
طنز و مزاح سے بھرپور یہ سیریز نیٹ فلکس پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

پنوکیو:

پنوکیو 2022 میں ریلیز ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ہے جس کی کہانی اٹلی میں رہنے والے ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جس کے پاس لکڑی کے بنے ہوئے کھلونے کو زندگی مل جاتی ہے جسے وہ شخص اپنا بیٹا بنا لیتا ہے۔
اینیمیٹڈ فلم پنوکو کو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے فلم میکر گلرمو ڈیل تورو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
پاکستان میں نیٹ فلکس پر پنوکو دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

 بِیسٹ آف بنگلور انڈین پریڈیٹر:

بیسٹ آف بنگلور انڈین پریڈیٹر رواں ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی انڈین ڈاکومنٹری ہے۔
اس ڈاکومنٹری کی کہانی 1990  کی دہائی میں انڈیا کے شہر بنگلور میں رہنے والے اُمیش ریڈی نامی ایک مجرم کے گرد گھومتی ہے جس نے ریاست کرناٹک میں متعدد خواتین کو ریپ کرنے کے بعد قتل کیا تھا۔
اس ڈاکومنٹری کو ناقدین کی جانب سے تو زیادہ پسند نہیں کیا جارہا لیکن نیٹ فلکس پر یہ تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

بریکنگ بیڈ:

سنہ 2008 میں آنے والی اے بی سی نیٹ ورک کی یہ سیریز دنیا کی سب سے بہترین سریز مانی جاتی ہے

سنہ 2008 میں آنے والی اے بی سی نیٹ ورک کی سیریز بریکنگ بیڈ دنیا کی سب سے بہترین سریز مانی جاتی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

بریکنگ بیڈ کی کہانی سکول میں کیمسٹری پڑھانے والے ایک استاد کی کہانی ہے جو اپنے سابقہ شاگرد کے ساتھ مل کر کیمیائی تراکیب کی مدد سے نشہ آور ڈرگز بناتا ہے۔
وِنس گلیگین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ تاریخی ویب سیریز اتوار کے چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔

انڈین پریڈیٹر مرڈر ان دی کورٹ رُوم:

مرڈر ان دی کورٹ رُوم نیٹ فلکس پر جاری انڈین پریڈیٹر نامی ڈاکومنٹری کی کڑی ہے۔
اس ڈاکومنٹری سیریز کی کہانی 2004 میں انڈیا کے شہر ناگپور میں پیش آنے والے واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں دلت کمیونٹی کی خواتین نے اَکو یادو نامی مجرم کو کمرہ عدالت میں قتل کردیا تھا۔
مرڈر ان دی کورٹ رُوم پاکستان میں نیٹ فلکس پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ ہورہی ہے۔

شیئر: