Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 2034 فیفا ورلڈ کپ بہت اچھا ہوگا: نیو کاسل کوچ

مملکت کے دورے ہر جدہ اور ریاض میں بہت منظم اور اچھی دیکھ بھال کی گئی۔ فوٹو روئٹرز
نیو کاسل یونائیٹڈ فٹبال کلب کے  کوچ و مینجر ایڈی ہاوے نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ 2034 منعقد ہونے سے یہ ایونٹ اچھی طرح منظم ہونے کی توقع ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق کوچ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی سے دستبرداری کے فیصلے کے  بعد فیفا سے توقع ہے کہ واحد درخواست دہندہ کے طور پر سعودی عرب کی میزبانی کا اعلان کرے گا۔
نیو کاسل فٹبال کلب کے اکثریتی حصص سعودی عرب کے ادارے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہیں اور ہماری ٹیم کو تربیتی کیمپوں کے لیے وہاں جانے کا تجربہ ہے۔
نیو کاسل لیگ کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں ایڈی ہاوے نے بتایا ہے کہ ریاض اور جدہ کے دوروں میں ہم نے منفرد  تجربات حاصل کئے ہیں۔

توقع ہے واحد درخواست دہندہ کے طور پر مملکت کی میزبانی کا اعلان ہو گا۔ فوٹو ایکس

انہوں نے بتایا کہ ہم سعودی عرب کے دورے کے دوران جہاں بھی گئی ہماری بہت اچھی دیکھ بھال کی گئی اور سب کچھ منظم تھا اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہاں منعقد ہونے والا ورلڈ کپ کیسا رہے گا اور یہ واقعی ایک اچھا ایونٹ ہو گا۔
قبل ازیں نیو کاسل کلب نے سینٹ جیمز پارک میں ستمبر میں کوسٹاریکا اور جنوبی کوریا کے خلاف سعودی عرب کے دو بین الاقوامی دوستانہ مقابلوں کی میزبانی بھی کی ہے۔

شیئر: