آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔
بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں سنیچر کو نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 402 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی اوپننگ بیٹر فخر زمان کیوی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔
فخر زمان نے 63 گیندوں پر سینچری سکور کی اور میچ کے اختتام پر 81 گیندوں پر 126 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
فخر زمان نے اپنی اننگز میں 11 چھکے اور چھ چوکے لگائے۔
مزید پڑھیں
-
فخر زمان کی شاندار سینچری، میچ بارش کے باعث روک دیا گیاNode ID: 809101
یہ کسی بھی پاکستانی بیٹر کی ون ڈے ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس کی جانب سے عمران نذیر نے 2007 کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف 95 گیندوں پر سینچری سکور کی تھی۔
صرف یہ ہی نہیں، فخر زمان نے ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا ہے جبکہ اُنہوں نے رواں برس نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی چوتھی سینچری بھی مکمل کر لی ہے۔
When you score Pakistan's fastest men's ODI World Cup century
Fakhar Zaman has put on a clinic in Bengaluru #CWC23 #PAKvNZ pic.twitter.com/rSZ2TQXP1O
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 4, 2023
فخر زمان کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انڈیا کے سابق بیٹر وریندر سہواگ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’فخر زمان نے کیا اننگز کھیلی ہے۔ پاکستان کے بہترین بیٹر۔ خدا جانتا ہے کہ کون سے سیانے لوگوں نے اسے ٹورنامنٹ کے اہم حصے میں ٹیم سے باہر بٹھائے رکھا۔ نہ فخر میں پروٹین کی کمی ہے اور نہ جذبے کی۔‘
What an innings by Fakhar Zaman, by far Pakistan’s best batter. Which brains kept him on the bench for the best part of the tournament, God knows.
Protein ki bhi kami nahin, jajbe ki bhi . #NZvsPak pic.twitter.com/t6GdvKRjJ5— Virender Sehwag (@virendersehwag) November 4, 2023
جونز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے عظیم ترین اننگز میں سے ایک اننگز ہے۔‘
ONE OF THE GREATEST KNOCKS EVER IN WORLD CUP HISTORY.....!!!!!* pic.twitter.com/kOXHjnKXDS
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 4, 2023
سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’فخر کی جانب سے شاندار بیٹنگ۔ اسی طرح کھیلتے رہیں۔ آپ کو یہ میچ جیتنا ہے اور ہمارا سر فخر سے بلند کرنا ہے۔ آخری بال تک لڑتے رہیں۔‘
Brilliant batting by Fakhar. Keep it up. You gonna win this and make us proud. Keep this spirit till the last ball. All the very best and loads of prayers.#PAKvNZ
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) November 4, 2023
محمد سروش ابراہیم نے فخر زمان کی شاندار اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج بڑے موقع پر جو فخر زمان نے کیا ہے وہ کوئی بھی اور نہیں کر سکتا اور یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ فخر نے کچھ ایسا کیا ہو۔ یہ باقاعدہ بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں۔‘
No one in Pakistan can do what Fakhar Zaman has done today on the biggest occasion like today. And its not even for the 1st time Fakhar has done this. Proper Big game player.
— M. Sarosh Ebrahim (@msarosh) November 4, 2023
سید حسان اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’فخر زمان شاندار ہیں۔ کیا شاندار اننگز کھیلی ہے۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘
FAKHAR ZAMAN IS PHENOMENAL, WHAT A PHENOMENAL INNINGS. ENTIRE NATION IS PROUD OF YOU#PAKvsNZ
— Syed Hassaan (@hassaan_writes1) November 4, 2023
سابق ویسٹ انڈین بولر اور کرکٹ کمنٹیٹر این بشپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’فخر زمان کی جانب سے شاندار اننگز، ان کے پاس جو کُھل کر کھیلنے کی آزادی اور باقاعدہ جارحانہ مزاج ہے، وہ شاندار ہے۔ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسری سینچری۔‘
Top knock from Fakhar Zaman. The freedom of spirit and controlled aggression is wonderful. 4th century vs New Zealand in 2023.
— Ian Raphael Bishop (@irbishi) November 4, 2023