Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور بنگلہ دیشی وزیراعظم کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

سعودی قیادت کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو جدہ میں بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ’اسلام میں خواتین‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ 
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے بنگلہ دیشی وزیراعظم کو خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
سعودی قیادت نے بنگلہ دیش اور اس کے برادر عوام کے لیے پائیدار ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور دونوں برادر ملکوں و عوام کے مفادات میں معاون تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

بنگلہ دیش اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں غزہ پٹی اور گردو نواح میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
 جنگ بند کرانے اور بنیادی انسانی ضروریات کا سامان پہنچانے کے لیے محفوظ راہداریوں کی اہمیت اور انسانی المیے سے بچنے کے  لیے فوری امداد مہیا کرنے کی ضرورت کا جائزہ لیا۔
 اسلام میں خواتین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کے ایجنڈے کے اہم موضوعات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے  لیے کی جانے والی کوششوں کی  اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مکہ مکرمہ ریجن میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر مازن الحملی بھی موجود تھے۔ 

شیئر: