Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے گریڈنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

9ویں اور 11ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج 2024 میں نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے (فوٹو: فائل فوٹو)
پاکستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے گریڈنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کی جانب سے ملک بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
نئے گریڈنگ سسٹم میں 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا جس میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس، بی، سی، ڈی، ای اور یو گریڈ ہوں گے۔
پچھلا سسٹم گریڈز کے سات پوائنٹس پر بنایا گیا تھا جس میں اے مانئس ون، اے، بی، سی، ڈی، ای اور ایف گریڈ شامل تھے۔
آئی بی سی سی کا کہنا ہے کہ اس نئے گریڈ سسٹم سے طلباء، والدین اور تعلیمی اداروں میں نمبر لینے کی دوڑ کم ہوگی اور اس نئے دس پوائنٹس گریڈنگ سکیم کے تحت امیدواراں کو مزید پرکھا جائے گا۔    
اس بارے میں آئی بی سی سی کے چیئرمین غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے گریڈنگ سسٹم کا مقصد طلباء کو نمبر لینے کی دوڑ سے روکنا اور انہیں بہتر تعلیم دینا ہے۔
خیال رہے کہ آئی بی سی سی کے مطابق 9 ویں اور 11 ویں جماعت کے امتحانات کے نتائج 2024 میں نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

شیئر: