Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کے سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات

اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ کاپ۔28 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ (فوٹو: وزیراعظم آفس)
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات وزیراعظم نے اسلامی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں پر تشدد اور وحشیانہ قتل کو رکوانے کے لیے عالمی برادری پر زور دیں۔
اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ کاپ۔28 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے اور متحدہ عرب امارات کو امید ہے کہ پاکستان کاپ۔28 کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کو اس اہم عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی پر مبارکباد دی اور اس میں پاکستان کی فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون پر پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
 

شیئر: