غزہ میں ہلاکتیں 11 ہزار سے تجاوز کرگئیں : عالمی ادارہ صحت
’غزہ میں 1500 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے اکثریت بچوں کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں اب تک 11 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر ہلاکتیں خواتین اور بچوں میں ہوئی ہیں‘۔
عالمی ادارہ صحت کے تحت ہنگامی صحت پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائکل رائن نے کہا ہے کہ ’غزہ میں 1500 افراد لاپتہ ہیں جن میں سے اکثریت بچوں کی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’غزہ میں حالات انتہائی ہولناک ہیں جہاں انسانی امداد پہنچانے کے لیے محفوظ راستے کھولنے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کل 36 ہسپتالوں میں سے صرف 7 ہسپتال کام کر رہے ہیں جبکہ شمالی علاقے کے تمام صحت مراکز تباہ ہوچکے ہیں‘۔