Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کو شکست، تاجکستان کے 6 گول

اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈٰیم میں 18 ہزار سے زائد تماشائیوں کی تعداد میچ دیکھنے کے لیے موجود تھی (فوٹو: پی ایف ایف)
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر راونڈ 2 کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
اسلام آباد کے جناح فٹبال سٹیڈیم میں منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو 1 گول کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول راہیس نبی نے 20ویں منٹ میں کیا۔
تاجکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں کامولو، دوسرا گول 14ویں منٹ میں رستم، تیسرا گول 27ویں منٹ میں پاروِز جون، چوتھا گول 45ویں منٹ میں علی شیر، پانچواں گول 67ویں منٹ میں امودونی اور چھٹا گول 91ویں منٹ میں شہروم نے کیا۔
یہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے کوالیفائر راؤنڈ میں پاکستان کا دوسرا میچ تھا۔
اس سے قبل مملکت میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دے دی تھی۔
خیال رہے اس سے پہلے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں گرین شرٹس نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر: