Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد لبنان کی سرحد بھی امن

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں 109 افراد ہلاک ہوچکے ہیں(فائل فوٹو: اے ایف پی)
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے جمعے کو لبنان کی جنوبی سرحد پر بھی امن واپس آگیا۔
سرکاری میڈیا، مقامی افراد اور اے ایف پی کے ایک نامہ نگار نے اس کی تصدیق کی ہے۔
سات اکتوبر کو غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر فائرنگ کے شدید تبادلے دیکھنے میں آئے تھے جن میں بنیادی طور پر اسرائیلی فوج اور لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ فلسطینی عسکریت پسند گروپ شامل رہے۔
حزب اللہ نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ وہ آیا اس معاہدے کی شرائط کی تعمیل کرے گی جو امریکہ اور قطر کی مدد سے طے پایا ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق لبنان کی سرکاری نیشننل نیوز ایجینسی نے رپورٹ کیا ہے غزہ میں انسانی بنیادوں پر صبح سات بجے جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ جنوبی سرحد پر جمعے کو غیر معمولی سکون ہے۔
غزہ کی پٹی میں چار روزہ جنگ بندی کے دوران حماس اسرائیل کی جیلوں میں قید 150 فلسطینی قیدیوں کے لیے سات اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل سے پکڑے گئے 50 قیدیوں کا تبادلہ کرے گی۔
 سرحدی علاقے مرجعیون میں اے ایف پی کے ایک صحافی نے بتایا کہ’ اس نے جنگ بندی سے دس منٹ قبل بندوقوں کے خاموش ہونے سے پہلے فائرنگ کے تبادلے کے آوازیں سنی تھیں‘۔
 سرحدی علاقے علما الشعب کے ایک رہائشی نے بھی کہا کہ ’صورتحال پر سکون ہے اور وہ  اسرائیلی طیاروں اور جاسوس ڈرونز کو اوپر سے اڑتے ہوئے نہیں سن سکتا‘۔
جنگ بندی کے موقع پر حزب اللہ اسرائیلی فوج پر سرحد پار سے حملوں میں شدت لائی تھی۔ اس کے جواب میں جنوبی لبنان کو نشانہ بنایا گیا۔
جمعے کو ایران کے حمایت یافتہ طاقتور گروپ نے جنوبی لبنان نے اسرائیل کے ٹھکانوں پر 22 حملوں کی ذمہ داری قبول کی  جہاں اس نے دن کو اپنے سات جنگجووں کو کھو دیا۔ 
اے ایف پی کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں لبنان میں 109 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں کم از کم 77 حزب اللہ کے جنگجو اور 14 عام شہری ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں تین صحافی، حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ کا بیٹا اور لبنان میں حماس کے عسکری ونگ کا ایک اہلکار شامل ہیں۔ 
اسرائیلی حکام کی جانب سے بتایا گیا چھ فوجی اور تین شہری حملوں میں مارے گئے ہیں۔

شیئر: