سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 26 نومبر کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں استحکام دیکھا گیا۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 211.27 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو بھی کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 211.27 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.29 اور 18 قیراط 181.05 ریال رہی ہے۔
مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,028.24 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,124.82 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,317.98 ریال اور ایک کلوگرام سونا 243,146.92 ریال میں دستیاب رہا۔