صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کےمطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر بلال پاشا نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق پیر کو واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور بلال پاشا کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا جہاں مقامی ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے تصدیق کی ہے کہ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور ان کی موت خودکشی سے ہوئی۔
مزید پڑھیں
-
چترال کے نوجوانوں میں خودکشی کا رُحجان کیوں بڑھ رہا ہے؟Node ID: 791866
-
مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی خودکشی، ’ملازم کو کہا پستول لاؤ‘Node ID: 807516
بلال پاشا کا تعلق خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم سے تھا۔ مالی مشکلات سے بھرپور ان کا تعلیمی سفر مدرسے میں پرائمری تعلیم سے شروع ہوا۔ رکاوٹوں کے باوجود، بلال کا عزم انہیں انٹرمیڈیٹ کی تعلیم کے لیے ایمرسن کالج ملتان اور یونیورسٹی آف فیصل آباد تک لے گیا، جہاں انہوں نے زراعت میں ڈگری حاصل کی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بلال نے انتہائی مسابقتی سول سروس آف پاکستان کے امتحان میں 47 واں رینک حاصل کیا تھا۔ بلال نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا مگر اپنے والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں قدم رکھا۔
جہاں دنیا اپنا ماضی چھپاتی ہے وہیں بلال نے ایک دیہاڑی دار مزدور کا بیٹا ہونے پر فخر محسوس کیا اور تمام نوجوانوں کو پیغام دیا کہ زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنا ہو تو اس کے لیے امیر ہونا لازم نہیں۔
بلال نے سی ایس ایس پاس کر کے ان نوجوانوں کو بھی ہمت دلائی جن کا خیال تھا کہ یہ سروس صرف مالی استطاعت رکھنے والے طبقے کے لیے ہے۔
#BilalPasha encouraging middle and lower class students to do CSS. Ahh!! RIP legend. pic.twitter.com/7PjyemP6HR
— Muhammad Adeel Raza (@m_adeel_sehol) November 28, 2023
بلال کی موت کی خبر نے سب کو ہی غمگین کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
جہاں بلال نے زندگی کی تلخیوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنے لیے ایک مقام بنایا وہیں ڈپریشن اور ذہنی دباؤ نے ان کی جان لے لی۔
صدیق رحمان نامی سوشل میڈیا صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں تو موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے۔‘
عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔
May his soul rest in peace. pic.twitter.com/nygmoTHaHH
— Sadeeq Rahman (@Sadeeq_Hasrat) November 27, 2023
بلال کا ایک نجی چینل کو دیا گیا انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جس میں وہ اپنی زندگی کی کہانی بیان کر رہے ہیں۔
بلال انٹرویو میں بتاتے ہیں کہ ’جب آپ زندگی میں کچھ دل سے کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہر طرف سے آسانیاں ہوتی نظر آنے لگتی ہیں۔ آپ کے لیے وہ لوگ بھی مدد کو آتے ہیں جن کے بارے میں آپ نے کبھی نہیں سوچا ہوگا کہ یہ میری مدد کرے گا۔‘
بلال نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی مرحوم والدہ کی خواہش تھی کہ وہ انہیں بڑا افسر بنتے دیکھیں لیکن جب تک یہ خواب پورا ہوا وہ اس دنیا سے جا چکی تھیں۔
بلال نے کہا کہ جب انہوں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تو وہ اپنی والدہ کی قبر پر گئے اور انہیں سلیوٹ پیش کیا۔
آج صبح سے اس نوجوان کی تصاویر اور ویڈیوز چل رہی ہیں
ایک مزدور کا بیٹا نوجوان سی ایس ایس آفسر بلال پاشا اچانک وفات پاگیا! کئ لوگ موت کی وجہ خودکشی بتارہے۔ اتنی مشکل زندگی اور اتنی محنت کے بعد جب وہ مقام ملا تو نوجوان نے موت کو گلے لگا لیا۔pic.twitter.com/EzTV1Yluef
— Ans (@PakForeverIA) November 27, 2023
ایک اور ویڈیو جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے وہ بلال کی شخصیت کی عکاسی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں بلال بتا رہے ہیں کہ کیسے وہ اپنی ٹیم کا احترام کرتے ہیں یہاں تک کہ کھانا بنانے والے اور گاڑی چلانے والے کو بھی سٹاف نہیں سمجھتے۔
#Bilalpasha Sir is died, but he left a meaning full message to the rest of the world.
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ pic.twitter.com/45C91sNxpu— Shoaib Khan (@Shoaibbadaber) November 27, 2023