Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نژاد کرکٹر ریاضت علی جنہوں نے یوگنڈا کے لیے تاریخ رقم کی

ریاضت علی نے 28 بالز پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کامیابی سمیٹ لی (فوٹو: یوگنڈا کرکٹ ایسوسی ایشن)
افریقی ریجن کوالیفائر ایونٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کی انٹرنیشنل ٹی20 ٹیم کو شکست دے کر اس کی ٹی20 ورلڈ کپ تک پہنچنے کی اُمیدوں کو دھچکا لگا دیا۔ 
اس سے قبل زمبابوے میزبان نمیبیا کے خلاف ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بھی شکست سے دوچار ہوا جسے ان کے کوچ ڈیو ہوٹن نے ’شرمناک حد تک برا‘ کہا تھا۔
زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی ہدف حاصل کر کے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ 
یوگنڈا کو ایک مرحلے پر 56 بالز پر 76 رنز درکار تھے مگر ریاضت علی شاہ نے 28 بالز پر 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے لیے کامیابی سمیٹ لی۔ 
واضح رہے یہ یوگنڈا کا کسی فل ممبر انٹرنیشنل ٹی20 ٹیم کے خلاف پہلا میچ تھا جسے جیتنے پر انہوں نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔  
یوگنڈا کی اس جیت کے بعد ریاضت علی شاہ کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔  

ریاضت علی شاہ کون ہیں؟

ریاضت علی شاہ ایک پاکستانی نژاد آل راؤنڈر کرکٹر ہیں جویوگنڈا کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔  
وہ 20 فروری 1998 کو گلگت میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے لیے انڈر 19 کی سطح پر کھیلنے سے اپنے کرکٹ کے سفر کا آغاز کیا۔ 
ریاضت 16 سال کی عمر میں یوگنڈا چلے گئے جہاں انہوں نے کمپالا میں عزیز دامانی سپورٹس کلب کے لیے کھیلنا شروع کیا۔ اپریل 2018 میں انہیں ملائیشیا میں 2018 آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن فور ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔
انہوں نے ملائیشیا کے خلاف یوگنڈا کے لیے ٹورنامنٹ میں افتتاحی میچ کھیلا۔ جولائی 2018 میں، وہ آئی سی سی ورلڈ20 افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے مشرقی گروپ میں یوگنڈا کے سکواڈ کا حصہ تھے۔
انہیں مشرقی گروپ کے لیے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

2 میں ریاضت علی شاہ 2022 یوگنڈا کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ بی ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کی ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا (فوٹو: کرک انفو)

ستمبر 2018 میں انہیں افریقہ کے  ٹی20 کپ 2018 کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے 14 ستمبر 2018 کو افریقہ ٹی20 کپ میں یوگنڈا کے لیے اپنا ڈیبیو کیا۔ اگلے مہینے، انہیں عمان میں 2018 کے آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن تھری ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔
وہ پانچ میچوں میں چھ آؤٹ کے ساتھ ٹورنامنٹ میں یوگنڈا کے لیے پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔ 
مئی 2019 میں ریاضت کو یوگنڈا میں 19-2018 کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے علاقائی فائنلز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے 20 مئی 2019 کو بوٹسوانا کے خلاف یوگنڈا کے لیے اپنا ٹی20 انٹرنیشنل  ڈیبیو کیا۔ وہ علاقائی فائنلز میں چار میچوں میں 140 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اُبھرے۔
جولائی 2019 میں ریاضت اومان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ فکسچر سے قبل یوگنڈا کے تربیتی دستے میں شامل 25 کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔
نومبر2019 میں انہیں عمان میں کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ بی ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے 2 دسمبر 2019 کو یوگنڈا کے لیے جرسی کے خلاف لسٹ اے میں ڈیبیو کیا۔
نومبر 2021 میں، انہیں روانڈا میں 2021 کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ افریقہ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے علاقائی فائنل کے لیے یوگنڈا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ مئی 2022 میں ریاضت علی شاہ 2022 یوگنڈا کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ بی ٹورنامنٹ کے لیے یوگنڈا کی ٹیم میں نامزد کیا گیا تھا۔ 

شیئر: