Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کے بعد بھی موسمی فلو کا شکار ہوسکتے ہیں؟

وزارت صحت نے گھروں پرفلو ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی ہے(فوٹو، ایکس)
سعودی عرب میں  معاون سیکریٹری صحت ڈاکٹر خالد العبد الکریم نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لینے والے موسمی انفلوائنزا میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔ 
العربیہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ الرابعہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر العبد الکریم  نے مزید کہا کہ برسہا برس سے ہمارے یہاں موسم سرما میں انفلوائنزا کا سلسلہ چل رہا ہے یہ سالانہ وائرس ہے۔ 
العبد الکریم نے توجہ دلائی کہ انفلوائنزا کا سلسلہ ہر سال یکساں نہیں رہتا۔ البتہ مملکت میں انفلوائنزا جس تناسب سے پھیل رہا ہے وہ حد سے زیادہ نہیں بلکہ معمول کے مطابق ہے۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی فلو وائرس کی وجہ سے کافی لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے لوگوں کو گھروں پرفلو ویکیسن لگوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاہم یہ سہولت جدہ ، ریاض اورچند دیگر شہروں میں رہنے والوں کے لیے ہے۔

شیئر: