Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 4 دسمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 96 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 59 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 755 روپے 89 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 740 روپے 18 پیسے، کویتی دینار کی 922 روپے 57 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 7 پیسے اور قیمت فروخت 286 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 9 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 7 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 5 پیسے اور قیمت فروخت 78 روپے 2  پیسے رہی۔   

شیئر: