Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرپول نے مفرور شخص کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا

مفرور شخص پر پاکستان میں فراڈ کا الزام ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی انٹرپول نے ملک میں مقیم ایک مفرور پاکستانی تارک وطن کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مفرور شخص پر پاکستان میں فراڈ کا الزام ہے جسے پنجاب پولیس کے مطالبے پر حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’مفرور شخص کو کل پیر کو گرفتار کر کے پاکستانی پولیس حوالے کر دیا گیا ہے۔ُ
ذرائع نے کہا ہے کہ ’مفرور شخص کا نام عبدالغفار ہے، پاکستان میں فراڈ کر کے وہ سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ُ
’سعودی پولیس نے اس کی شناخت کر کے اسے تلاش کر لیا اور پھر اسلام آباد روانہ کر دیا ہے‘۔
پنجاب پولیس نے اس معاملے میں تعاون اور مفرور شخص کو حوالے کرنے پر سعودی انٹرپول کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: