پشاور میں تحریک انصاف کو ورکرز کو کنونشن کی اجازت مل گئی ہے اور 6 دسمبر کو منعقد ہونے والے کنونشن کے لیے ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے 22 نکاتی قواعد و ضوابط بھی جاری کر دیے گئے ہیں، جس پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کے مطابق کنونشن کی سکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین کی ہوگی اور کنونشن میں ریاست کے خلاف نعروں اور نفرت انگیز تقاریر پر پابندی ہوگی۔
پی ٹی آئی کنونشن میں غیر اخلاقی حرکات اور غیر قانونی اقدام پر پابندی ہو گی جبکہ ورکرز کو ٹک ٹاک اور غیر اسلامی ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
پھر وہی سوال کہ عمران خان کا کیا بنے گا: اجمل جامی کا کالمNode ID: 817116