Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ سے 11 ماہ میں سفر کرنے والوں کی تعداد 29 ملین

امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ (فوٹو مطارات الریاض کمپنی)
مطارات الریاض کمپنی نے  دارالحکومت کے کنگ حالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کارکردگی کے حوالے سے  ریکارڈ اعدادوشمار جاری کردیے۔ 
المدینہ اخبار کے مطابق مطارات الریاض کمپنی کنگ خالد ایئرپورٹ کے انتظامات چلاتی ہے۔ 

مسافروں کو مختلف ہالز تک پہنچانے کے لیے مفت بس سروس ہے۔ (فوٹو مطارات الریاض کمپنی)

کمپنی کا کہنا ہے کہ سال رواں کے شروع سے نومبر کے آخر تک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد 29 ملین کی حد عبور کر گئی۔ 2019 کے دوران یہاں سے  28.5 ملین افراد نے سفر کیا تھا۔ 
مطارات الریاض کمپنی نے ایئرپورٹ پر امیگریشن کارروائی کرنے والے پاسپورٹ کاؤنٹرز کے رقبے میں  توسیع کا منصوبہ مکمل کرلیا۔ توسیع  ٹریولنگ ہال  3 اور چار میں کی گئی۔ جس کے نتیجے میں  ہال نمبر تین کا رقبہ 255 مربع  میٹر سے بڑھ کر  575 مربع میٹر ہوگیا جبکہ ہال نمبر چار کا رقبہ 255 مربع میٹر سے بڑھ کر 575 مربع میٹر ہوگیا۔ اس طرح دونوں ہالز کے مجموعی رقبے میں 125 فیصد کا اضافہ ہوا۔ دونوں ہالز کا مجموعی رقبہ 1150 مربع میٹر ہوگیا۔ 

قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ (فوٹو مطارات الریاض کمپنی)

کمپنی کا کہنا ہے کہ امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد ہال نمبر تین میں 24 سے بڑھ کر  32 اور ہال نمبر چار میں چوبیس سے بڑھ کر  29 اور کاؤنٹرز کی کل تعداد 61 ہوگئی۔ 
مطارات الریاض کمپنی نے نومبر کے دوران ٹرانزٹ کے مسافروں کو ہال نمبر تین، چار اور پانچ  آنے جانے کے لیے بس سروس  مہیا کی گئی۔ بین الاقوامی پروازوں  کے مسافروں اور داخلی پروازوں  کے مسافروں کو مختلف مسافر ہالز تک پہنچنے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جارہی ہے۔ 

نومبر میں ویٹنگ ہالز کی تعداد 8 کردی گئی ہے۔ (فوٹو مطارات الریاض کمپنی)

مطارات الریاض کمپنی نے سفری کارروائی میں بھی سہولت مہیا کی ہے اس کے تحت مسافروں کو لائن میں نہیں لگتنا پڑتا بلکہ بورڈنگ پاس اور لگیج کی کارروائی متحرک اور سپیشل مشینوں کے ذریعے انجام دی جانے لگی ہے۔ 
مطارات الریاض کمپنی نے  ایئرپورٹ کے اندر تجرباتی طور پر 360 Baggage  سسٹم متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت پر لیس ہے۔ کمپنی نے نومبر میں ویٹنگ ہالز کی تعداد 8 کردی جبکہ قہوہ خانوں اور ریستورانوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: