Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہو رہی ہے؟

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایکشن اور کرائم مووی کا توسیعی ورژن OTT پلیٹ فارم پر 2024 میں ریلیز ہوگی۔
رنبیر کپور کی یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ مقبول سٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایکشن اور کرائم مووی کا توسیعی ورژن OTT پلیٹ فارم پر ممکنہ طور پر 2024 میں ریلیز ہو گی۔
حال ہی میں نیٹ فلکس کے آفیشل انسٹاگرام پیج نے اینیمل فلم کی ریلیز کے دن بالی وڈ ہیرو رنبیر کپور کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور آپ کی آنکھوں میں جھانک رہے ہیں، یہ ہی پوسٹ ہے۔ آپ کا شکریہ۔‘
اس پوسٹ سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ نیٹ فلکس نے اس ہائی آکٹین ​​فلم کے لیے آفیشل سٹریمنگ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
دنیا بھر میں شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد فلم دیکھنے کے لیے تھیٹرز کا رخ کر چکی ہے اور بہت سے لوگ اپنے گھروں سے اس فلم کی سنسنی سے لطف اندوز ہونے کے لیے فلم کی OTT ریلیز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ 
’اینیمل‘ کے لیے متوقع OTT ریلیز کی تاریخ تو ابھی تک نہیں دی گئی مگر انڈسٹری کے ٹرینڈز سے اندازہ لگایا جائے تو فلمیں عام طور پر اپنے تھیٹر پریمیئر کے 45 سے 60 دن بعد سٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جاتی ہیں۔
یہ دیکھتے ہوئے کہ ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو تھیٹرز میں ریلیز کی گئی، امکان ہے کہ جنوری کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں یہ اپنا OTT ڈیبیو کرے۔ 
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی ’اینیمل‘ باکس آفس پر ہلچل مچا رہی ہے۔ ملے جلے رویوز کے باوجود فلم صرف پانچ دن میں دنیا بھر میں 481 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
 

شیئر: