Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9 ماہ میں چینی سیاحوں نے دبئی کے لیے 305 فیصد بکنگ زیادہ کرائی

رپورٹ سیر و سیاحت کے ماہر گروپ فارورڈ کیز نے تیار کی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے چینی سیاحوں کے لیے دوسرے مقبول ترین ملک کی حیثیت حاصل کرلی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق 23 ستمبر 2023 سے 8 اکتوبر کے دوران چینی سیاحوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے ریکارڈ  بکنگ کرائی۔
واضح رہے کہ موسم خزاں کے وسط کی تعطیلات کے حوالے سے چین میں اسے ’گولڈن ویک’ کہا جاتا ہے۔
سیر و سیاحت کے اعداد و شمار کے ماہر گروپ فارورڈ کیز نے اپنے نئے جائزے میں بتایا ہے کہ چینی سیاحوں نے 23 ستمبر سے 8 اکتوبر کے دوران سیر و سیاحت  کے لیے جن پسندیدہ ترین 10 ملکوں کے لیے بکنگ کرائی ہے ان میں امارات دوسرے نمبر پر ہے۔ 
فارورڈ کیز نے توجہ دلائی ہے کہ چینی سیاحوں نے 2022 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران دبئی کے لیے جتنی تعداد میں بکنگ کرائی تھی اس کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 305 فیصد زیادہ بکنگ کرائی گئی ہے۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: