طنطورۃ ونٹر فیسٹیول کا آغاز 22 سے دسمبر ہوگا
جمعرات 7 دسمبر 2023 22:50
طنطورہ کی تقریب میں العلا کی تاریخی کہانیاں پیش کی جائیں گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
طنطورہ ونٹر میلہ 2023 کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں منعقدہ پروگراموں میں تین منفرد شوز ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق طنطورہ میلے میں منفرد طنطورہ جشن، شرفات شو اور جمیل و بثینہ تھیٹر شامل ہیں۔
العلا رائل کمیشن میں سیاحتی امور کے ادارے کے ڈپٹی چیئرمین رامی لمعلم نے بتایا کہ طنطورہ ونٹر فیسٹیول میں گزشتہ سالوں کے دوران مذکورہ تینوں شو کامیاب رہے تھے اسی کامیابی نے انہیں نئے رنگ و روپ کے ساتھ اس سال دوبارہ پیش کرنے پر آمادہ کیا ہے۔
طنطورہ کی تقریب میں العلا کی تاریخی کہانیاں پیش کی جائیں گی فیسٹیول کے دوران العلا کا قدیم علاقہ غیر معمولی تفریحاتی سرگرمیوں سے آباد ہوگا یہاں آنے والے انوکھے ثقافتی اور تاریخی تجربات کا لطف اٹھائیں گے۔
طنطورہ میں شرفات الجدیدہ شوز کے دوران تاریخی عمارتوں کی بالکنیاں جدت طرازی کے نمونوں میں تبدیل ہوجائیں گی۔ غنائی طائفے دلوں کو چھو لینے والے نغمے پیش کریں گے۔