Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاسپورٹ میں منشیات چھپانے کی کوشش، خاتون پر 20 ہزار درہم جرمانہ

عدالت نے جرمانے کے فیصلے سے قبل لیبارٹری سے رپورٹ طلب کی تھی (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ وفاقی کورٹ نے پاسپورٹ میں نشہ آور مادہ چھپانے کی کوشش کے الزام میں ایک خاتون پر 20 ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق مسافر خاتون پاسپورٹ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا رکھے ہوئے تھی جس میں انتہائی مہارت سے نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا۔  
مسافر خاتون نے ابتدا میں اس بات سے انکار کیا کہ اس کے پاسپورٹ میں ایسا کوئی کاغذ ہے جس میں نشہ آور مادہ موجود ہے۔ تاہم بعد میں اس کا اعتراف کر لیا۔
عدالت نے خاتون کے خلاف جرمانے کے فیصلے سے قبل لیبارٹری سے رپورٹ طلب کی تھی جس میں تصدیق کی گئی کہ کاغذ میں نشہ آورمادہ موجود تھا۔ 

شیئر: