Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں غیرملکی خواتین کی تنخواہ سعودی خواتین سے کتنی زیادہ؟

 انجینئرنگ کی ملازمتوں میں خواتین کی اوسط تنخواہ 6 ہزار100 ریال ہے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی ڈیٹا پورٹل نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا ہے کہ تکنیکی، سائنسی اور انسانی علوم کے شعبوں میں غیر ملکی خواتین کی تنخواہیں سعودی خواتین سے دو ہزار 650 ریال کے فرق سے زیادہ ہیں۔  
اخبار 24 کے مطابق سعودی ڈیٹا پورٹل کا کہنا ہے کہ 2022 کے دوران پرائیویٹ سیکٹر میں ملازم سعودی خواتین کی اوسط تنخواہ سات ہزار 750 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ان شعبوں میں غیر ملکی ملازم خواتین کی تنخواہ دس ہزار 400 ریال رہی۔ 
 سائنسی ، تکنیکی اور انسانی علوم کے شعبوں میں ماہر سعودیوں کی اوسط تنخواہ پرائیویٹ سیکٹر میں 15 ہزار 400 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ ان شعبوں میں ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کی اوسط تنخواہ 13 ہزار ریال ہے۔
پرائیویٹ سیکٹر کی لائبریریوں میں سعودیوں کی اوسط تنخواہ 4.84 ہزار اور غیرملکیوں کی 7.97 ہزار ریال ریکارڈ کی گئی۔ 
مختلف سروسز والی ملازمتوں میں سعودی خواتین کی اوسط تنخواہ 4.33 ہزار اور سعودی مردوں کی تنخواہ 6.57 ہزار ریال ہے۔
 انجینئرنگ کی ملازمتوں میں خواتین کی اوسط تنخواہ 6 ہزار100 ریال اور مردوں کی 12 ہزار200 ریال رہی۔

شیئر: