Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی:” گویا میں کھاچکا “ نامی مسجد

استنبول ..... استنبول میں 18ویں صدی عیسوی کے دوران قائم کی جانے والی مسجد دنیا کی انوکھی مانی جارہی ہے۔ اس کا ترک نام ”صانکی یدم“ ہے۔ اسکے معنی ”گویا میں کھاچکا“ کے ہوتے ہیں۔اس کے بانی خیر الدین افندی کا معمول تھا کہ جب بھی کسی چیز کو کھانے کی انکی خواہش ہوتی تو وہ اس کی قیمت دریافت کرتے اور اسکی رقم جیب میں یہ کہہ کر ڈال لیتے گویا یہ چیز میں نہ کھالی۔ اس طرح انہوں نے آہستہ آہستہ مسجد کی تعمیر کی رقم جمع کی اور سلطنت عثمانیہ کے عہد میں استنبول میں ایک چھوٹی سی مسجد تعمیر کرادی۔ اس میں 200نمازیوں کی گنجائش ہے۔ 1959ءکے دوران مقامی باشندوں نے عطیات جمع کرکے اسکی مرمت کرائی تھی۔

شیئر: