Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح امیر کویت مقرر

کویتی کابینہ نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
کویتی کابینہ نے شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا امیر مقرر کردیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی کابینہ نے شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’ملک کے  تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے‘۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’شیخ نواف نے ملک اور قوم کے لیے جلیل القدر خدمات انجام دی ہیں‘۔

شیئر: