Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اور نجی شعبے میں سعودی اور غیر ملکی ملازمین کی اوسط تنخواہ کیا ہے؟

 سرکاری غیر ملکی ملازم کی اوسط تنخواہ سات ہزار 140 رہی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سرکاری اور نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ 9 ہزار 872 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملازم خواتین کی اوسط تنخواہ 6 ہزار 280 ریال تک پہنچ گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سرکاری سیکٹر میں سعودی ملازم مردوں کی مجموعی تعدداد دو لاکھ  95 ہزار 846 تک پہنچ گئی جبکہ ان کی مجموعی ماہانہ تنخواہوں کی مالیت 4.16 ارب ریال ہے۔
سرکاری شعبے میں ملازم سعودی خواتین کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 575 ریکارڈ کی گئی ان کی مجموعی تنخواہوں کی مالیت ارب 64 کروڑ تک ہے۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں غیرملکی ملازمین مردوں کی اوسط تنخواہ غیر ملکی خواتین کی کل اوسط تنخواہ سے زیادہ ہے۔‘
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’غیر ملکی ملازم مردوں کی تعداد 73 ہزر 365 ہے اور ان کی مجموعی تنخواہ 523. 83 ملین بنتی ہے۔‘
سرکاری شعبے میں غیر ملکی خواتین کی تعداد 39 ہزار 866 رہی جبکہ ان کی اوسط تنخواہ 523.83 ملین ریال تک پہنچ گئی۔
سرکاری غیر ملکی ملازم کی اوسط تنخواہ سات ہزار 140 رہی ہے۔ جہاں تک نجی شعبے کا تعلق ہے غیر سعودی خواتین کی تنخواہیں غیر ملکی مردوں کی مجموعی تنخواہوں سے زیادہ ہیں۔
نجی شعبے میں کام کرنے والی غیرملکی خواتین کی تنخواہیں بھی غیرملکی مردوں کی کل تنخواہوں سے زیادہ رہیں۔ نجی شعبے میں غیرسعودی ملازم خواتین کی تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 715 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرد ملازمین کی تعداد  7.56 ملین ہے۔
سرکاری اداروں میں مرد ملازمین کی اوسط تنخواہ 14 ہزار53 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ خواتین کی اوسط تنخواہ 12 ہزار 872 ریال رہی۔
نجی شعبے میں سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ 8 ہزار 953 ریال تک ریکارڈ کی گئی۔ خاتون ملازم کی اوسط  تنخواہ 5 ہزار 373 ریال رہی۔

شیئر: