Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی

زلزلہ دوپہر تین بجکر 19 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 140کلومیٹر تھی (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو اسلام آباد میں پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ زلزلہ  دوپہر تین بجکر 19 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 140کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے مقام ڈوڈا سے مشرق میں 103 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

شیئر: