Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انیل کپور بیٹے کیساتھ کام کرینگے

ممبئی .... بالی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور اور ان کے بیٹے ہرش وردھن کپور اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے شوٹر ابھینو بندرا کی زندگی پر بننے والی فلم میں کام کریں گے۔ انیل کپور نے بتایا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو وہ ابھینوبندرا کی زندگی پر بن رہی فلم میں ہرش وردھن کپور کے ساتھ کام کرینگے۔ انیل کپور نے کہاکہ اس حوالے سے تفصیل بتانا قبل از وقت ہوگاہم ابھی اس پر کام کر رہے ہیں۔ خدا نے چاہا تو ہم ضرور ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے، ہو سکتا ہے کہ وہ یہی فلم ہو۔“ انیل کپور نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں بہت خوش بھی ہیں۔ انیل کپور ان دنوں فلم ’مبارکاں‘ میں اپنے بھتیجے ارجن کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 
 

شیئر: