Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ میں آ ب بیتی پر فلمیں بنانے کا رجحان

ممبئی .... بالی وڈ میں ان دنوں آپ بیتی پر بننے والی فلمیں بنانے کا رواج عروج پر ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور بھی اس دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں ۔لیکن وہ کسی اور کی آپ بیتی پر بنی فلم میں کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ وہ بہت پہلے ہی یہ کہہ چکی تھیںکہ وہ اپنی زندگی پر کسی طرح کی فلم نہیں بننے دیں گی لیکن اب وہ کسی دوسرے کی زندگی پر بننے جا رہی فلم میں کام کر سکتی ہیں۔ آپ بیتی کو بنانے میں ماہر اومنگ کمار نے حال ہی میںکرینہ سے اپنی اگلی فلم کے بارے میں بات کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے کرینہ سے مل کر ان کو کہانی کے بارے میں بتایا۔ کرینہ کو کہانی پسند آئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی وہ اومنگ کمار کے ساتھ اسکرپٹ سنیں گی۔ یہ فلم کس کی آپ بیتی پر مبنی ہوگی اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ آپ بیتی پر مبنی کرینہ کی یہ پہلی فلم ہوگی۔ اومنگ کمار نے اس سے پہلے پرینکا چوپڑا کو لے کر پانچ بار کی ورلڈ چیمپیئن مکے باز میری کوم پر فلم بنائی تھی اور اس کے بعد ایشوریہ بچن کو لےکر سربجیت بنائی۔اومنگ کمار نے ابھی حال ہی میں سنجے دت کے ساتھ فلم زمین کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ 

شیئر: