Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

آگ سے فلیٹ میں دھواں بھر گیا تھا۔ (فوٹو اخبار 24)
مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کی ٹیموں نے عمارت میں لگنے والی آگ پربروقت قابو پالیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہری دفاع نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ مکہ سینٹر کے کنٹرول روم میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فائرفائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت کی بالائی منزل پر لگی آگ ریکارڈ وقت میں بجھا دی۔
آتشزدگی سے  فلیٹ میں دھواں بھر گیا تھا جسے نکالنے کے لیے متحرک ایگزاسٹ فین نصب کیے گئے۔
 آتشزدگی سےکسی قسم کا  جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کے اسباب کا تعین کیا جارہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: