Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔( فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت خارجہ نے جاپان میں زلزلے سے متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر جاپان اور اس کے دوست عوام کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں سعودی عرب کی جانب سے جاپان کی حکومت اور اس کے عوام  کے ساتھ یکجہتی اور ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔
بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ سال نو پر جاپان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے کم از کم 48 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
 زلزلے کے ساتھ سونامی کی لہریں بھی جاپان کے مغربی ساحل سے ٹکرائیں۔
جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے 90 منٹ کے دورانیے میں 21 زلزلے کے جھٹکے آئے جن کی شدت 4 یا اس سے بھی زیادہ تھی۔ جبکہ سب سے شدید جھٹکا 7.6 شدت کا بتایا گیا ہے۔

شیئر: