Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیپٹن ماجد‘ نے 43 سال بعد قارئین کو الوداع کہہ دیا 

گزشتہ عشروں  کے دوران اس سیریز کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی (فوٹو: الربیعہ)
جاپانی اینی میٹڈ فٹ بال سیریز ’کیپٹن تسوباسا‘ کے مصنف نے جنہیں عرب ممالک میں ’کیپٹن ماجد‘ کے نام سے جانا جاتا ہے 43 سال بعد  دنیا بھر میں شاندار کامیابی کے بعد اپنے تصنیفی عمل کو الوداع کہہ دیا۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق یوچی تاکاباشی نے 1981 میں جاپانی میگزین ’شونین جمپ‘ میں  پہلی مرتبہ منگا کی کہانی شائع کی تھی۔
کہانی کا ہیرو فٹبال میں خداداد صلاحیت کا مالک نوجوان سوباسا اوزورا فٹبال کے ان ہیروز کے لیے مثال بنا جو فٹبال کے لیجنڈ بنے۔ ان میں زین الدین زیدان، کیلین ایمبابے اور لائنل میسی قابل ذکر ہیں۔ 

’سیریز جاری نہ رکھنے کا فیصلہ صحت کی خرابی کی وجہ سے کیا (فوٹو: العربیہ)

گزشتہ عشروں  کے دوران اس سیریز کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ اس کا ثبوت ٹوکیو میں اس علاقے کے ماڈل بھی ہیں جہاں یوچی تاکاباشی نے جنم لیا تھا۔ 
63 سالہ آرٹسٹ ’کیپٹن تسوباسا‘ نے میگزین کے آخری شمارے میں یہ اطلاع دے کر اپنے قارئین کو چونکا دیا کہ اپریل 2024 کے شروع میں پیش کی جانے والی سیریز آخری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’سیریز جاری نہ رکھنے کا فیصلہ صحت کی خرابی کی وجہ سے کیا ہے‘۔ 
’کیپٹن تسوباسا‘ نے قارئین کے نام پیغام میں کہا کہ’ ان کے لیے فیصلہ آسان  نہ تھا۔ ممکن ہے کہ بہت سے افراد کو مایوسی ہو اور ’کیپٹن تسوباسا‘ کی تحریر سے لطف اٹھانے والوں کو دکھ ہو مگر وہ میری مجبوری کو سمجھیں گے‘۔ 

شیئر: