Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی پر تنقید، مالدیپ کے تین وزرا معطل

مالدیپ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومتی وزرا کے تبصروں کا تضحیک آمیز قرار دیا ہے۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی
مالدیپ کی حکومت نے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے پر اپنے تین وزرا کو معطل کر دیا ہے۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق مالدیپ کی حکومت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’جنہوں نے حکومتی عہدوں پر ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر اس نوعیت کی پوسٹس کیں انہیں اپنی نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔‘
حکومتی وزرا مریم شیونا، ملشا شریف اور مہذوم ماجد کو معطل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین جزائر لکشادیپ کے دورے کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں جن پر مالدیپ کے وزرا اور چند دیگر رہنماؤں نے تضحیک آمیز ریمارکس دیے تھے۔
اس دورے کے دوران نریندر مودی کی سنورکلنگ کرتی ہوئی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے چند صارفین نے کہا کہ سیاحتی مقام کے لیے انڈین جزائر کو مالدیپ کے متبادل کے طور پر پیش کرنا چاہیے۔ 
مالدیپ کی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ تبصرے ذاتی حیثیت میں کیے گئے ہیں اور حکومتی مؤقف کی نمائندگی نہیں کرتے۔
جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر تنقید کی اور تبصروں میں استعمال ہونے والی زبان کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے حق کو جمہوری اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔
’یہ اس طرح استعمال ہو کہ جس سے نفرت اور منفی جذبات نہ پھیلے اور یہ مالدیپ اور اس کے بین الاقوامی پارٹنرز کے درمیان تعلقات میں رکاوٹ نہ بنیں۔‘
مالدیپ میں اپوزیشن رہنماؤں دوست مل انڈیا کے خلاف بیانات دینے پر حکومت پر تنقید کی تھی۔
مالدیپ کے سابق صدر محمد ناشید نے وزرا کے تبصروں کو ’خوفناک‘ قرار دیتے ہوئے صدر محمد معیز سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بیانات سے لاتعلقی کا اعلان کریں۔ 

شیئر: