Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا

فورم 28 اور29 اپریل کو منعقد کیا جائے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2024 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس  28 اور 29 اپریل کو ہوگا۔ جس میں  بین  الاقوامی تعاون ، شرح نمو اور توانائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 
سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں منعقدہ خصوصی مباحثے ’سعودی عرب مستقبل کا دھارا‘ میں حصہ لے رہے تھے۔ 
الابراہیم نے مزید کہا کہ درپیش مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سعودی وژن  2030 ترتیب دے کر نافذ کیا گیا۔
سعودی عرب اس کی بدولت طاقتور بنا اور مستقبل میں مزید بہتر ہوگا۔ 
وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی پیداواری اور اقتصادی مسابقت کی استعداد بڑھانے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔ 

شیئر: