Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا کا نیا ویئرنٹ، حقیقت کیا ہے؟

حکام کا کہنا ہے مصر کو کسی قسم کی  وبائی صورتحال کا سامنا نہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ کورونا کے نئے ویئرینٹ ’جے این ون‘ کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ مصرکو کسی قسم کی  وبائی صورتحال کا سامنا نہیں۔‘ 
العربیہ نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وزارت صحت سے منسوب ایک پوسٹ وائرل تھی جس میں دعوی کیا تھا کہ کورونا کا نیا ویئرینٹ انتہائی خطرناک ہے جس کی علامات کے بارے میں تاحال کوئی خاص بات دریافت نہیں کی جاسکی۔ نیا ویئرینٹ انتہائی مہلک اور خطرناک ہے۔‘ 
مصری وزرا کونسل کے میڈیا سینٹر کا کہنا ہے’ وزارت صحت نے اس پوسٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ یہ بے بنیاد بات ہیں جن کا وزارت صحت سے کوئی تعلق نہیں۔ مصر میں حالات کنٹرول میں ہیں اور کسی قسم کی تشویش کی بات نہیں۔‘ 

شیئر: