Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیر خارجہ اور سلوانیہ کی نائب وزیراعظم کا ٹیلفونک رابطہ 

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا گیا(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے سلوانیہ کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر مشرق وسطی کی تازہ صورتحال اس کے  نتائج خصوصا انسانی مسائل  پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
 امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام  کے مطابق ملاقات میں غزہ میں مستقل جنگ بندی تک رسائی کے لیے بین الاقوامی و علاقائی کوششوں میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔
اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’تمام شہریوں کی سلامتی کو یقینی  بنانا ترجیح ہے۔ غزہ میں انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے ترجیح بنیاد پر روکنا ہوگا۔‘ 
انہوں نے کہا ’خطے میں بڑھتے ہوئے تشدد، کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری کو کوشیشیں تیز کرنا ہوں گی۔‘ 
شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ ’غزہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر توجہ ددینے، موجودہ بحران سے متاثرہ شہریوں کو طبی اور امدادی سامان ہنگامی بنیاد پر فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔‘ 
اماراتی وزیر خارجہ  نے سلوانیہ کی نائب وزیراعظم کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں وسعت دینے اور مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ  خیال کیا تاکہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل کیے جاسکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ’امارات سلوانیہ کے ساتھ مل کر تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانا چاہتا ہے۔‘ 

شیئر: