Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہلت کے بعدمملکت سے نہ جانے والے قطریوں کے خلاف کارروائی ہوگی

جدہ- - - -  14دن کے بعد سعودی عرب سے واپس نہ جانے والے قطری شہریوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ قطر میں مقیم سعودی شہری اگر مقررہ مدت کے دوران وطن واپس نہیں آئے تو انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا ہوگا۔ یہ بات قانونی ماہر ماجد قاروب نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے مملکت میں مقیم قطری شہریوں کو ملک چھوڑنے کے لئے 14دن کی مہلت دی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے بعد قطری شہریوں کا مملکت میں قیام غیر قانونی ہوگا جس پر سعودی حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ اسی طرح جو سعودی شہری قطر میں مقیم ہیں انہیں فوری طور پر وطن واپس آنا چاہئے۔ مقررہ مدت کے دوران وطن واپس نہ آنے والوں کو آئندہ سفرپر پابندی لگائی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق سعودی عرب میں 30ہزار قطر شہری مقیم ہیں۔ ان میں سے بیشتر مشرقی ریجن میں ہیں جبکہ قطر میں مقیم سعوی شہریوں کی تعداد بہت معمولی ہے۔

شیئر: