Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں باپ نے تین بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹس میں پیش آٰٓیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شخص نے اپنے تین بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔  
پولیس کے مطابق کراچی ضلع ملیر کے رہائشی احسن رضا رضوی نامی شخص نے پیر کو اپنے تین بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹس میں پانچ افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملی تھی، متعلقہ پولیس اہلکار اطلاع ملتے جائے وقوعہ پر پہنچے، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیکھا کے ایک کمرے میں بستر پر تین بچے اور ایک عورت مردہ حالت میں تھے، جبکہ ایک شخص کی لاش چھت پر پھندہ لگی موجود تھی۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے فلیٹ کو محاصرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو جائے وقوعہ سے دور کیا اور تفتیشی ٹیموں کو طلب کیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ’ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احسن رضا رضوی نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی ایئر پورٹ کے سامنے واقعہ فلک ناز اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر تھا۔ مقتول احسن نے اپنے دو بیٹے جبرائیل، میکائیل، ایک بیٹی امّ ہانی اور بیوی ندا رضوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’واقعے کے بعد جائے وقوعہ ہم موجود ہیں اور تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ احسن کے اپارٹمنٹ اور پڑوس میں رہنے والوں سے بھی احسن کے مالی حالات سمیت دیگر معاملات سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔‘
’ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ خود کشی کی کیا وجوہات ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم جلد ہی اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔‘

شیئر: