Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوبل سمارٹ سٹی فورم آئندہ ماہ ریاض میں ہوگا، 40 ملکوں کی نمائندگی

یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل سمارٹ سٹی فورم ہے( فوٹو: عرب نیوز)
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ ڈیٹا سعودی اتھارٹی (سدایا) ارینا ریاض میں 12 اور 13 فروری 2024 کو ’گلوبل سمارٹ سٹی فورم‘ منعقد کرے گی۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گلوبل سمارٹ سٹی فورم میں 40 ممالک سے اقتصادی پالیسی ساز، سرمایہ کار، سمارٹ سٹیز کے انجینیئرز، ڈیجیٹل حل اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نیز انٹرنیشنل سٹیز کے میئرز شرکت کریں گے۔ 
فورم کا سلوگن ’زیادہ اچھی زندگی‘ ہے۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل سمارٹ سٹی فورم ہے۔ اس کا مقصد سمارٹ حل کے ذریعے شہروں کے مستقبل کا دلاویز تصور تشکیل دینا ہے۔ 
فورم 80 بین الاقوامی ماہرین کے توسط سے سمارٹ سٹیز فیوچر کا ہر پہلو سے احاطہ کرے گا۔  فورم کے تحت متعدد مباحثے اور ورکشاپس کا اہتمام ہوگا۔ 
فورم ریاض شہر میں سمارٹ سٹی انٹرنیشنل پورٹل قائم کرنے کا بھی اہتمام کرے گا۔ 

شیئر: