غیرمعمولی قابلیت کا منفرد اقامہ کیسے حاصل کریں؟
منفرد اقامہ کے اجرا کے لیے 16 مہارتیں مقرر کی گئی ہیں (فائل فوٹو)
سعودی عرب میں منفرد اقامہ پورٹل نے غیرمعمولی قابلیت کا منفرد اقامہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ شرائط جاری کی ہیں۔
الوطن اخبار کے مطابق غیر معمولی قابلیت اقامہ پروگرام کا مقصد ممتاز سائنسدانوں، سکالرز اور مینجمنٹ کے ماہرین کو سعودی عرب کی طرف متوجہ کرنا ہے تاکہ ان کی استعداد اور منفرد تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ مقامی شہری ان کے تجربات سےمستفید ہوسکیں۔
سعودی عرب دنیا بھر کے بہترین ذہن کی سرپرستی کاعزم کیے ہوئے ہے تاکہ دنیا کا اعلی ذہن مملکت میں افرادی قوت کے فروغ میں حصہ لے۔
سعودی عرب کے نئے منصوبے کا مقصد مقامی معاشرے میں مقیم غیرملکیوں کو آسانیاں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔
غیر معمولی قابلیت پراقامہ کے اجرا کے لیے 16 مہارتیں مقرر کی گئی ہیں۔
ان میں ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ سپیس اینڈ ڈیفنس، فنانشل سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ہیلتھ کیئر اینڈ لائف سائنسز، ٹورازم انفرسٹرکچر، لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ، میٹلز اینڈ مائننگ، انرجی اینڈ سرکلر اکانومی، ریسرچ اینڈ انویشن انرجی، ریسرچ اینڈ انویشن انوائرمنٹ واٹر اینڈ ایگریکلچر، ریسرچ اینڈ انوویشن سپیس اینڈ ایوی ایشن، ٹیکنالوجیز ان فوڈ اینڈ ایگریکلچرل، ریسرچ اینڈ انوویشن ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ریسرچ اینڈ انوویشن اربن ٹرانسفورمیشن اینڈ لاجسٹک، ریسرچ اینڈ انوویشن ہیلتھ اور ریسرچ اینڈ انوویشن میٹریلز اینڈ پروڈکشن شامل ہیں۔