Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ریاض الجنہ‘ پرمٹ جانچنے کے لیے سمارٹ سکینر

نسک پورٹل پر مختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والوں کے پرمٹ جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کرنا شروع کردیےہیں۔ 
تواصل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی الشریف میں ’ریاض الجنہ‘ کی زیارت کے حوالے سے انتظامیہ نے نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔
  پرمٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نسک پورٹل کے ذریعے بکنگ ہونے پر انہیں تاریخ اور وقت کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے ارسال کی جاتی ہے۔ 
انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے  کہ ریاض الجنہ کے زائرین کو زیارت کا وقت شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے یاد  دہانی کرائی جائے گی اور انہیں  بکنگ کنفرم یا منسوخ کرنے کا موقع دیا جائے  گا۔ مقررہ وقت سے قبل زیارت کا بارکوڈ استعمال نہیں ہوسکتا۔ 
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے صحن میں داخل ہوتے ہی زائر کو رہنما سکرینز کے ذریعے زیارت کے لیے مختص مقامات کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے۔ 
زائر کو ریاض الجنہ پہنچنے سے قبل خودکار سسٹم کے ذریعے چلنے والے گیٹس پر بارکوڈ سکین کرنا ہوگا۔
وہاں سے اسے ویٹنگ زون بھیجا جائے گا بعدازاں گروپ کی صورت میں ریاض الجنہ میں جانے کا موقع ملے گا۔ 
مسجد نبوی انتظامیہ نے ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے آنے والے معذوروں کے  لیے سپیشل ٹریک بھی مختص کیا ہے۔ 

شیئر: