Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ ماہ کے  دوران 80 لاکھ زائرین کی ریاض الجنہ میں حاضری

مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد  81 ملین رہی۔ (فوٹو عاجل)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رواں ہجری سال کے آغاز سے لے کر اب تک مسجد نبوی  کے زائرین کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کردیے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق السدیس نے بتایا کہ یکم محرم 1444ھ مطابق 30 جولائی 2022 سے 19 جمادی الاول 1444ھ مطابق 13 دسمبر 2022 تک مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد  81 ملین سے تجاوز کر گئی جبکہ ریاض الجنہ اور مسجد نبوی کے قدیم حصے میں عبادت کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ رہی۔
السدیس نے بتایا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہما کی خدمت میں سلام پیش کرنے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
السدیس نے کہا کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نماز اور زیارت کے لیے آنے والوں کو تمام سہولتیں عمدہ شکل میں فراہم کررہی ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کے تمام اہلکار ہمارے شکریے اور دعاؤں کے مستحق ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: