Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انجینیئرنگ کے شعبے میں 16 ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی‘

انجینیئرنگ کے مختلف پیشوں کی 25 فیصد سعودائزیشن کا آغاز کیا جارہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انجینیئرز کونسل کے ترجمان صالح العمر نے کہا ہے کہ ’سعودائزیشن کی شرح بڑھانے سے آئندہ برسوں کے دوران سعودی شہریوں کو تقریبا 16 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔‘ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’ پہلے انجینیئرنگ کے شعبے میں سعودائزیشن کی شرح 20 فیصد تھی۔ جولائی 2024 سے بڑھا کر 25 فیصد کردی جائے گی۔‘ 
ان کا کہنا تھا’ پچیس فیصد سعودائزیشن  کا فیصلہ ان نجی اداروں پر نافذ ہوگا جہاں پانچ یا اس سے زیادہ انجینیئر تعینات ہوں۔‘ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں21 جولائی 2024 سے پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں میں انجینیئرنگ کے مختلف پیشوں کی 25 فیصد سعودائزیشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔
سعودائزیشن کا فیصلہ ان نجی اداروں پر نافذ کیا جائے گا جن میں پانچ کارکن انجینیئرنگ کے شعبے پر کام کررہے ہوں گے۔ 
وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور انجینیئرنگ کے پیشوں کی سعودائزیشن کے فیصلے پرعمل درآمد کرائے  گی اور سعودائزیشن کے عمل پر نظر رکھے گی۔ 

شیئر: