Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی نئی حکومت نے حلف اٹھالیا، پارلیمنٹ فعال ہوگئی

’حلف اٹھانے کے بعد دستور کی دفعہ 91 پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ فعال ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت کی نئی حکومت نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھا لیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد دستور کی دفعہ 91 پر عمل کرتے ہوئے پارلیمنٹ فعال ہوگئی ہے۔
کویت کے دستور کی دفعہ 91 کے مطابق پارلیمنٹ رکن ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے حلف اٹھائے گا۔
یاد رہے کہ 4 جنوری کو امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کو وزیر اعظم مقرر کیا تھا۔
امیر کویت نے 17 جنوری کو 13 افراد پر مشتمل نئی وزارتوں کی تشکیل  کا اعلان کیا تھا جبکہ کل اتوار کو شریدہ المعوشرجی کو نائب وزیر اعظم کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر: