دبئی میں بارہ ماہ کے دوران 26 نئے ہوٹل کھولے گئے
اتوار 28 جنوری 2024 19:46
دبئی میں ہوٹلوں کی تعداد 794 سے بڑھ کر 820 ہوگئی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں سیاحت و معیشت کے ادارے کا کہنا ہے کہ بارہ ماہ کے دوران 26 نئے ہوٹل کھولے گئے۔ ان میں کمروں کی تعداد 4587 ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق نومبر 2022 میں دبئی میں 794 ہوٹلوں کے کمروں کی کل تعداد 145098 تھی۔
یہ تعداد نومبر 2023 کے آخر میں بڑھ کر 149685 تک پہنچ گئی۔ ہوٹلوں کی تعداد 794 سے بڑھ کر 820 ہوگئی۔
دبئی کے تمام ہوٹلوں کی اوسط مصروفیت 73 فیصد رہی جبکہ 2021 میں یہ مصووفیت 66 فیصد تھی۔
دبئی میں فائیو سٹار ہوٹل مارکیٹ کے کل گنجائش کے حوالے سے 34 فیصد تک مصروف رہے۔
فائیو سٹار 149 ہوٹلوں کے 49100 کمرے مصروف رہے۔ مصروفیت کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 187 فور سٹار ہوٹلوں کے 42 ہزار کمرے مصروف رہے۔