Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی ضیافت کے دوسرے مرحلے میں عمرہ زائرین کی مدینہ منورہ آمد

250 مسلم شخصیات ان میں خواتین بھی ہیں دوسرے مرحلے میں مملکت پہنچیں گے(فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزارات اسلامی امور کی نگرانی میں خادم حرمین شریفین کی ضیافت کے دوسرے مرحلے میں عمرہ زائرین کی مدینہ منورہ آمد مکمل ہوگئی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنوبی امریکہ اور یورپ کے پندرہ ممالک سے 250 مسلم شخصیات ان میں خواتین بھی ہیں دوسرے مرحلے میں مملکت پہنچے ہیں۔
شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والوں کا تعلق بوسنیا، البانیا، کوسووا، مقدونیہ، کروشیا، سلوانیا، مونٹینگرو، سربیا، یونان، بلغاریہ، رومانیہ، پولینڈ، برطانیہ، برازیل اور ارجنٹائن سے ہے۔
 شاہ سلمان بن عبدالعزیزعمرہ و زیارت پروگرام 2024 کے دوسرے مرحلے پرعمل کیا جا رہا ہے۔
مہمان زائرین نے مدینہ منورہ پہنچنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شاہی مہمانوں کے حوالے سے خصوصی پروگرام کی نگرانی کر رہی ہے۔
اس کے تحت انہیں مسجد نبوی، مسجد قبا اور مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات دکھائے جائیں گے۔ مدینہ سے وہ مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ ادا کریں گے اور وہاں تاریخی مقامات دیکھیں گے۔

شیئر: