دبئی میں دنیا کا پہلا تیرنے والا فائر فائٹنگ سٹیشن
دبئی میں دنیا کا پہلا تیرنے والا فائر فائٹنگ سٹیشن
ہفتہ 10 فروری 2024 23:49
فلوٹنگ فائرفائٹنگ اسٹیشن میں سولرسسٹم نصب کیا گیا ہے(فوٹو، امارات الیوم )
دبئی میں دنیا کے پہلے فلوٹنگ فائر سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ جدید طرز کا فائر فلوٹنگ سٹیشن سے پرانے و روایتی میرین فائرسٹیشنوں کے مقابلے میں 70 فیصد سے زیادہ اخراجات میں بچت کی جاسکے گی۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل راشد ثانی المطروشی کا کہنا ہے کہ جدید فائرسٹیشن سمندری حادثات کی صورت میں فوری امداد مہیا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔
تیز ترین فائر اسٹیشن جائے حادثہ پر محض 4 منٹ کے اندر پہنچ جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ پہلا سینٹر ہوگا جو ماحول دوست بھی ہے۔
فائرفائٹنگ سینٹر کو سولر سسٹم سے توانائی فراہم کرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے جبکہ چار طاقتور انجن اس سٹیشن پر نصب ہیں جن کی وجہ سے انتہائی برق رفتاری سے جائے حادثہ تک پہنچا جاسکتا ہے۔
آبی فائرفائٹنگ سٹیشن کی رفتار 11 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں فائرفائٹنگ کے آلات سے لیس سپیڈ بوٹس اور واٹر سکوٹرز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے فوری امداد بھی مہیا کی جاسکتی ہے۔